یہودی آباد کاروں نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیوریج کا گندا پانی فلسطینی آباد میں چھوڑ دیاجس کے باعث علاقے میں ہر طرف تعفن پھیل گیا اور وبائیں پھوٹںے کا خدشہ ہے۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے ‘عیلیہ’ یہود کالونی کےسیوریج کا پانی مقامی قصبوں الساویہ، مشرق اللبن، یتما اور قریوت میں چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں علاقے میں تعفن پھیل گیا۔
یہودی آباد کاروں کی طرف سے یہ شرانگیز حرکت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں کی زرعی املاک تلف کرنے اور قیمتی پھیل دار درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔
غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں مجموعی طورپر یہودیوں کی 427 کالونیوں میں ساڑھے 7 لاکھ یہودی آباد کار آباد ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے 60 فی صد علاقے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔