چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کا لالچ فلسطینی قوم حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا: حماس

منگل 21-مئی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں فلسطین کے حوالے سے نام نہاد اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کے تصفیے کی بین الاقوامی امریکی سازشوں کو عملی شکل دینے کا حصہ ہے۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے کیونکہ اس بائیکاٹ کے ذریعے امریکا نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کی سازش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بحرین کے حوالے سے امریکا کی اقتصادی کانفرنس 25 اور 26 جون کو منامہ میں ہو رہی ہے جس میں عرب، ایشیا اور یورپی ملکوں کے ساتھ ساتھ روس اور امریکا کی شرکت بھی یقینی ہے۔ یہ کانفرنس امریکا کے دعوت پر بلائی جا رہی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا امریکی فلسطینی قوم کے حقوق کو چند معاشی سہولیات کی آڑ میں نہیں خرید سکتے۔ امریکیوں اور ان کے حواریوں کویہ معلوم ہونا چاہیے کہ فلسطینی قوم ڈالروں میں بکنے والی نہیں بلکہ فلسطینی اپنے حق خود ارادیت، وطن کی مکمل آزادی اور مقدسات کی صہیونی غاصب ریاست سے واگزاری کی جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی آزادی سے کم کسی قیمت پر راضی نہیں ہوگی۔ ہم القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

انہوں‌ نے کہا کہ منامہ میں فلسطین سے متعلق اقتصادی کانفرنس امریکا اور اسرئیل کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کی حوصلہ افزائی کی مجرمانہ کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی