لبنانی حکومت نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء کو کویت میں چند ماہ بعد ہونے والے ایک علمی مقابلے میں شرکت کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث تینوں فلسطینی طلباء کے مستقبل کے خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔
چند ماہ قبل کویت نے بھی بین الاقوامی روبوٹ چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے ایک فلسطینی پناہ گزین طالب کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
لبنان نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء کو ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والے ذہنی جانچ کے مقابلے میں شرکت کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تینوں فلسطینی پناہ گزین طلباء محمد سلیمان، عبداللہ الدوخی اور خالد زیاد الکاید کو ترکی سے ویزہ لینے اور انہیں سفری دستاویزات فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی پناہ گزین جن جن ملکوں میں مقیم ہیں وہاں کی حکومتوں سے سفری دستاویزات حاصل کرنے کے مجاز ہیں مگر بعض عرب ممالک فلسطینی پناہ گزینوں کو سفری اجازت دینے میں مسلسل ٹال مٹال سے کام لیتے ہیں۔