جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا گھیرائو کرلیا

اتوار 26-مئی-2019

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے المصلیٰ القبلی پر دھاوا بولا اور  وہاں پر اعتکاف کرنے والےفلسطینی روزہ  داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کےاندر بند کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق محکمہ اسلامی اوقاف کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے لیے داخل ہوئی اور اس نے قبلہ اول میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور روزہ داروں کا محاصرہ کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو زدو کوب کیا ہے۔ ماہ صیام کے آغاز ہی سے صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے مسجد القبلی میں گھس کر وہاں‌پر موجود فلسطینیوں نمازیوں کا گھیرائو کردیا۔
دوسری جانب یہودی آبادکاروں‌کی بڑی تعداد نے مراکشی دروازےکے راستے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہوئیاور مسجد میں اشتعال انگیز حرکات کیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی