اسرائیلی زندانوں میں قید چار فلسطینی اسیران صہیونی ریاست کے مظالم خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں اسیر 35 سالہ اسیر حسن العویوی 57 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر العویوی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ صہیونی حکام نے العویی کےانتظامی قید کےخاتمے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ حسن العویوی نے رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ حسن العویوی نے 15 جنوری 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ تین بچوں کا باپ ہے اور کئی سال ماضی میں بھی جیل میں قید کاٹ چکا ہے۔
بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں 43 سالہ ثائر بدرکا تعلق رام اللہ کے بیت لقیا سےہے۔ وہ 18 مئی 2018ء سے پابند سلاسل ہیں۔
24 سالہ اسیرابوعکر 21 مئی 2019ء سےبھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 27 جولائیی 2017ء کو حراست میں لے لیا تھا۔
اسئر احمد الحروب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اور انہوں نے بھی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 21 مئی کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔