جمعه 15/نوامبر/2024

خبر دار، ویلڈنگ کا دھواں پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب بن سکتا ہے!

بدھ 29-مئی-2019

ایک نئی سائنسی اور طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویلڈنگ کا کام کرنے والے افراد اس کے دھوئیں سے کینسر جیسے مہلک اور موذی مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

جرمنی کی ‘یوٹا’ یونیورسٹی کی سائنسدان ڈنیٹزا بلاگیو نے اپنی ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ ویلڈنگ کا دھواں پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کے دیگر عوامل میں تمباکو نوشی بھی شامل ہے مگر ویلڈنگ کا دھواں بھی اتنا ہی مہلک ہو سکتا ہے۔

جرمن سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس میں‌ کوئی شک نہیں کہ سگریٹ نوشی بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے اسباب بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب ہیں ان میں ویلڈنگ کا دھواں بھی شامل ہے۔

اس تحقیق میں 45 مختلف محقیق کے بیانات شامل کیے گئے ہیں جب کہ تحقیق کے دوران 17 ملین لوگوں کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ ویلڈنگ کے دھوئیں‌ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات 43 فی صد بڑھ جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی