جمعه 15/نوامبر/2024

وحشیانہ پکڑ دھکڑ اور تشدد فلسطینیوں کو مزاحمت سے نہیں روک سکتا: حماس

بدھ 29-مئی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی جانب سے طلباء اور دیگر شہریوں کے خلاف جاری وحشیانہ کریک ڈائون کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں جماعت کے کارکنوں، رہ نمائوں اور طلباء کی بلا جواز گرفتاریاں فلسطینی قوم کو آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت اور جدو جہد سے نہیں روک سکتیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما عبدالرحمان شدید نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی طلباء کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون کر کے ان کے مستقبل کو تاریک کرنےکی پالیسی پرعمل پیرا ہے مگر صہیونی دشمن اپنی اس سازش میں بھی کامیاب نہیں‌ ہوگا۔

حماس رہ نما کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی مل کرغرب اردن میں فلسطینی طلباء کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں‌نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں طالب رہنما موسیٰ دویکات اور عبادۃ شلھوب کے اغواء کو طلباء‌ سرگرمیوں پر پابندی اور طلباء کی آزادی پر حملہ ہے۔ عبادہ شھلوب کو اس لیے حراست میں‌ لیا گیا کہ اس نے عدالت میں طلباء کی سرگرمیوں پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے پابندی عاید کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ جامعہ النجاح اور اس کے طلباء فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں‌ کی ننگی جارحیت کے باوجود اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی