جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نےرفح میں جارحیت وسیع کردی،9 لاکھ شہری دربہ در

جمعہ 24-مئی-2024

اسرائیلی قابضافواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئیہے اور شہر میں گہرائی تک کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری طرف صہیونی غاصب فوج کیطرف سے زبردستی بے گھر کیے گئےفلسطینیوںکی تعداد 900000 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع نےبتایا 18ویں روز بھی قابض فوج نے رفح کے بڑے حصوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔رفح شہر کے جنوبی علاقوں یعنی برازیلی محلہ، قشطہ محلہ، صلاح الدین گیٹ، بلاک او اور یبناکیمپ شامل ہیں۔

کل شام کو قابضفوج یبنا کیمپ کے مضافات میں واقع العاموی ریسٹورنٹ جنکشن میں داخل ہوئی جہاں اسعلاقے میں وقتاً فوقتاً پرتشدد جھڑپیں اور توپ خانے اور فضائی حملے دیکھنے میںآئے۔

قابض ٹینک بھیالجنینا محلے کے وسط میں پہنچ گئے، ہیلی کاپٹروں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائیدے رہی تھیں، جبکہ وسطی علاقے کیر موڑ پر جانوروں سے بھری گاڑی کو نشانہ بنانے کےنتیجے میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے شہربھر میں چھاپوں، گھروں پر بمباری اور توپ خانے کے گولے داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

دریں اثناء امریکیایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے کہا کہ "اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی کےنتیجے میں غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح سے تقریباً 900000 افراد جبری طور پر بےگھر ہوئے ہیں۔”

انہوں نے جمعہ کوایک بیان میں وضاحت کی کہ بے گھر افراد نے ان علاقوں کا رخ کیا جہاں بڑی تعداد میںرہائش پذیر ہیں اور خدمات کی کمی کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی