جمعه 15/نوامبر/2024

گوتریس کا بین الاقوامی انصاف کے فیصلے پر سلامتی کونسل سےرجوع

ہفتہ 25-مئی-2024

اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ "غزہ پر جنگ کے حوالے سے بینالاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے حکم امتناعی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر سلامتیکونسل کو منتقل کریں گے۔”

گوتریس نے ایک پریسبیان میں کہا کہ "بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے، اس کے قانون کے مطابقپابند ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ فریقین اس کے حکم کی تعمیل کریں گے”۔

ین الاقوامی عدالتانصاف نے "اسرائیل کو مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کھولنے کا حکم دیاتاکہ انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جا سکے”۔

عدالت نے جمعے کوجاری کیے گئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اسرائیل تفتیش کاروں کو محصور پٹی تک رسائی کی اجازت دےاور ایک ماہ کے اندر حاصل ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنی چاہیے‘‘۔

گذشتہ اکتوبر کیسات تاریخ سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلافاپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35857 شہیداور 80293 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھرہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی