یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کے سلسلے کے تسلسل کے طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں ایک زیتون کے باغ کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں درخت خاکستر ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق غیر قانونی یہودی بستی سے تقریبا 12 نقاب پوش آباد کاروں نے نابلس کے قصبے جلود پر دھاوا بول دیا اور اس کے مقامی سکول کی کھڑکیاں توڑتے ہوئے اس کے ساتھ موجود زیتون کے باغ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سینکڑوں درخت جل گئے۔
یہ آگ بڑھتی گئی اور اس نے تقریبا 1000 زیتون کے درخت جلا ڈالے۔ یہ باغات 10 فلسطینی خاندانوں کی ملکیت تھے۔