اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شہری حسن العویوی کی بھوک ہڑتال کے 70 دن پورے ہونے پر اس کی والدہ نے بھی بیٹے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ حسن العویوی کی ماں کی بھوک ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیر حسن العویوی طویل بھوک ہڑتال کے بعد تشویشناک حالت میں ‘برزلائی’ اسپتال منتقل کیےگئے ہیں۔ آج سوموار کو اسرائیلی عدالت ان کے کیس کی سماعت کرے گی۔
خیال رہے کہ 35 سالہ اسیرحسن العویوی مسلسل 70دن سے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ تین بچوں کے باپ ہیں اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر 5 سال ہے۔