شنبه 16/نوامبر/2024

معذور فلسطینی کی مسلسل دو ہفتوں سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

منگل 11-جون-2019

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک معذور فلسطینی معتز عبیدو نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 40 سالہ معتز عبیدو کو اسرائیلی فوج نے فروری 2018ء کومعذوری کی حالت میں حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔ وہ جیل میں وئیل چیئر پر ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق عبیدو نے 29 مئی کو اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

معتز عبیدو کو صحرائے نقب کی جیل سے ‘اوھلیکدار’ جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

اسیر عبیدو کو اسرائیلی فوج نے سنہ 2011ء میں گولیاں مار کر زخمی کیا۔ گولیاں لگنے سے اس کی بائیں ٹانگ مفلوج ہے جب کہ دائیں ٹانگ بھی زیادہ کام نہیں کرتی۔ وہ تین سال تک الرملہ جیل کی اسپتال میں زیر علاج رہا ہے۔

کلب برائے اسیران نے اسیرعبیدو کوجو 8 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں کی دوبارہ گرفتاری اور اسے انتظامی حراست کی سزا دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی