شنبه 16/نوامبر/2024

عسقلان جیل کے اسیران کا اتوار سے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

بدھ 12-جون-2019

اسرائیل کی ‘عسقلان’ جیل میں قید درجنوں فلسطینی اسیران نے صہیونی جیلروں اور قابض فوج کے مظالم کے خلاف آئندہ اتوار کو اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق ‘عسقلان’ جیل کے فلسطینی قیدیوں نے رواں سال اپریل میں اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی انتقامی کارروائیوں، بھاری جرمانوں اور قیدیوں کو ظالمانہ طریقے سے ایک سے دوسری جیلوں میں منتقل کیے جانے اور پابندیوں‌کے خلاف بہ طور احتجاج اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی حکام عسقلان جیل میں قید فلسطینی اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اترآئے ہیں جس کے بعد اسیران کے پاس بھوک ہڑتال کے سوا کوئی چارہ کار نہیں بچا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر ناصر ابو حمید کو عسقلان سے نفحہ جیل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس نے اپنے دیگر اسیر ساتھیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال کا میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی