قابض اسرائیلی فوج نے قریبی بیس کو بڑھانے کی غرض سے نابلس کے جنوب میں اسیرہ القبلیہ قصبے میں فلسطینیوں کی زمینوں کو ضبط کر کے ہموار کر دیا۔
قصبے کے سربراہ حافظ صالح نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے قصبے کے جنوبی علاقے میں ساڑھے پانچ ایکڑ زمین کو ہموار کر دیا۔
صالح نے کہا کہ علاقے میں 2014 میں قائم ہونے والی اسرائیلی فوجی چوکی کی 2018 میں توسیع کی گئی۔
انہوں نے مزید کیا کہ اسرائیل نے انہیں ضبط شدہ زمینوں پر 2021 تک اپنی موجودگی کے تحریری فیصلے سے آگاہ کیا تھا
