شنبه 18/ژانویه/2025

فلسطینیوں کی 398 دونم زمین پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ تیار

اتوار 11-دسمبر-2022

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقلیہ کے ملحق گاوں جنسافٹ میں فلسطینیوں کے زیر ملکیت  398 دونم اراضی قبضے میں لینے اور اسے سرکاری زمین قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 اس سلسلے میں قلقلیہ میں قابض فوج نے ایک اعلان کے مطابق اس سلسے میں دستاویز پر اسرائیلی اہلکار یوسی سیگل نے دستخط کیے ہیں۔ یوسی سیگل کو مغربی کنارے میں نام نہاد سرکاری رئیل اسٹیٹ کے شعبے اور زمینوں کے غیر حاضر مالکان کی زمینوں کا ریکارڈ رکھنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔     

قابض فوج کے اعلان کے سات زمین کے نقشے بھی بنا کر لگائے ہیں اور وہ دستاویزات تیار کر کے نتھی کی گئی ہیں جو اس قبضے کے لیے ضروری سمجھی گئیں۔      

 مقامی ذرائع کے مطابق قبضے میں امکانی طور پر لی جانے والی  یہ زمین قرنا، خیلات ، دیجاہ ، جبل السریج ،خیلات البلا ، راس البشیر ، العرودھ  اور وادی الخانیق کے دیہات سے جڑی ہوئی ہے۔         
اسرائیلی قابض فوج  اس سے پہلے بھی اسی جنسافٹ نامی گاوں سے فلسطینیوں کی  زیر ملکیت وسیع قطعات اراضی چھین چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک سو دونم اراضی پر بلڈوزربھی چلایا گیا ہے تاکہ اس زمین کو ناجائز یہودی بستیوں کے لیے استعمال کر سکے۔

مختصر لنک:

کاپی