جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

ہفتہ 15-جون-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے کل جمعہ کو غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ملاڈینوف کی ملاقات کے وقت حماس کی سینیر مقامی قیادت موجود تھی۔ ملاقات میں فلسطین کی مجموعی صورت حال،غزہ کی ناکہ بندی اور معاشی مشکلات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے ‘یو این’ مندوب کو غزہ میں‌ جنگ بندی کو وسعت دینے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب گذشتہ روز غزہ پہنچے تھے جہاں حماس کی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ رام اللہ روانہ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی