فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5قتل عام کیے جن میں 46 شہری شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میںزیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 36096شہید اور 81136 زخمی ہوئے ہیں۔
ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی پڑی ہوئی ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ انتک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ سات اکتوبرسے قابض صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی ایک بھیانک جنگ مسلط کر رکھیہے۔ اس جنگ میں امریکہ اور مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیاروں سے سے ہسپتالوں،عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کی جاتی ہے۔ پورا غزہ تباہیاور بربادی کی بدترین مثال پیش کررہا ہے جہاں سات ماہ میں سوا لاکھ سےزیادہفلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہیں جب کہ غزہ کی دو ملین آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔