فلسطینی علماء نے برادر ملک مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مرسی کی وفات سے پورا عالم اسلام ایک عظیم دینی اور سیاسی رہ نما سے محروم ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علماء بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی عالم اسلام کے لیے دینی اور قومی قیادت کی علامت تھے۔
فلسطینی علماء نے ڈاکٹر محمد مرسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔