اسرائیلی جیل حکام نے ‘رامون’ جیل میں لگائے گئے خطرناک آلات جاسوسی اور جیمرز ہٹا دیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے یہ اقدام اسیران کی طرف سے دی گئی بھوک ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی کے بعد کیا گیا۔
عبرانی اخبار’معاریو’ نے اپنی رپورٹمیںبتایا کہ حال ہی میں ‘رامون’ جیل میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے قیدیوں نے ایک ماہ قبل لگائے گئے جیمرز ہٹانے کے لیے احتجاج کی دھمکی اور بھوک ہڑتال کی کال دی تھی جس کے بعد صہیونی حکام نے جیمرز اور دیگر آلات جاسوسی ہٹادیے ہیں۔
یہ جیمزر جیلوںمیں قیدیوں کو چوری چھپے پہنچائے جانے والے موبائل فون کو پر سگلنز کو جام کرنے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات ڈالتے تھے۔
فلسطینی اسیران کی احتجاج کی کال کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی جیمرز لگانے پر صہیونی حکام کو ہدف تنقید بنایا تھا۔
اسرائیلی حکام نے’رامون’ جیل میںلگائے گئے مضرصحت جیمرز ہٹا دیے
جمعرات 20-جون-2019
مختصر لنک: