شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے 60000 خاندان قطر کی جانب سے امداد حاصل کریں گے

جمعرات 20-جون-2019

قطری سفیر محمد العمادی نے کہا کہ انکے ملک کی جانب سے غزہ کے 60000 غریب خاندان نقد امداد حاصل کریں گے۔
گذشتہ ترتیب کے مطابق ہر خاندان غزہ بھر میں ڈاکخانوں سے 100 ڈالر وظیفہ حاصل کرے گا۔
العمادی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ایک لاکھ ضرورت مند خاندانوں کو ادائیگی کی جائے گی لیکن بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ ڈاکخانوں سے صرف 60000 خاندانوں کو 100 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ قطر نے ابتدائی طور پر 40000 خاندانوں کے لیے 4 ملین ڈالر مختص کیے ہیں جس کے بجائے دیگر پائیدار منصوبوں پر عملدر آمد کریں گے جن کا اعلان مستقبل میں  کیا جائے گا.” 

مختصر لنک:

کاپی