چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملائیشیا: فلسطینی جوڑے کو پی ایچ ڈی اور اکیڈمک ایوارڈ کا اعزاز

منگل 25-جون-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان میاں بیوی نے ملائیشیا ‘Limkokwing University of Creative Technology -Malaysia’ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ‘Chancellor’s Award of Academic Excellence’ نامی تعلیمی ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے احمد روحی عواجہ اور اس کی اہلیہ دعا سعید حرب نے ہفتے کے روز ملائیشیا کی سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی سے یہ ایوارڈ اور ڈگری حاصل کی۔

فلسطینی جوڑے نے سنہ 2018ء اور 2019ء کا بہترین پی ایچ ڈی کا مقالہ پیش کر کے یہ تعلیمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

تعلیمی ایوارڈ حاصل کرنے والی سعیدہ حرب نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تین سال کی عمر سے ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا شروع کیے۔ میں ایک ایسے ملک سے آئی جو جنگوں کی تباہی کاریوں کی وجہ سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی