جمعه 15/نوامبر/2024

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کا تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ

بدھ 29-مئی-2024

اسلامی جمہوریہایران کی پاسداران انقلاب میں "قدس فورس” کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرلاسماعیل قاآنی نے ایرانی اسلامی شوریٰ کونسل (پارلیمنٹ) کی انتفاضہ سپورٹ کانفرنسکے سیکرٹری جنرل سید مجتبیٰ ابطحی کے ہمراہ تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کےدفتر کا دورہ کیا اورحماس کے مندوب ڈاکٹر خالد قدومی سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دورانبریگیڈیئر جنرل قاآنی نے فلسطینی عوام کی شاندار استقامت اور صیہونی دشمن کےاستکبار اور اس کی جارحیت کے مقابلے میں ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے صہیونی دشمن کے انتہائی گھناؤنے جرائم ، نسل کشی کی جنگ اور وحشیانہ جنگی جرائمکے باوجود مزاحمتی فورسز کی جرات اور مزاحمت کو سلام پیش کیا۔

ایرانی فوجیکمانڈر نے رفح میں صیہونی قابض دشمن کی فوج کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کی مذمت کی۔


خیال رہے کہ دو روز قبل قابض اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک خیمہ بستی پر بم باریکرکے 45 سے زائد بے گھر افراد جن میںزیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھیں کو شہید کردیا تھا

اس حوالے سے جنرلقاآنی نے کہا کہ صیہونی وجود آج اپنے کمزور ترین مرحلے میں ہے اور تباہی کے دہانےپر کھڑا ہے۔ "طوفان لااقصیٰ ” نے اس نام نہاد ریاست کا خاتمہ قریب سے کردیا اور اسے ایسی شکست کا مزہ چکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

اس موقعے پر حماسکے مندوب نے قدس فورس کے کمانڈر کو غزہ کی پٹی کی صورت حال کی تازہ ترین پیشرفتبالخصوص رفح میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف صیہونی دشمن کے حالیہ ہولناک قتل عامکے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹرالقدومی نےزور دے کر کہا کہ یہ قتل عام فلسطینیوں کی بہادر مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں قابضفوج کی شکست فاش کا واضح ثبوت ہےکیونکہ فلسطینی مزاحمت 8 ماہ سے فلسطین اور ملت اسلامیہ کے دفاع میںبہادری اور ثابت قدمی کے شاندار ترین معانی دکھا رہی ہے۔

القدومی نے اسبات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت نے غزہ پر آٹھ مہینوں کے دوران دشمن کو ایک خوفناک شکستسے دوچار کیا۔

انہوں نے غزہ کیپٹی میں انسانی صورتحال اور ثابت قدم عوام کو قحط کے خطرے سے بچانے کے لیے مشترکہکوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینیعوام کے حقوق کی حمایت اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کیقیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی