جمعه 15/نوامبر/2024

مراکش کا اچانک ‘بحرین کانفرنس’ میں شرکت کا فیصلہ

بدھ 26-جون-2019

مراکش کی حکومت نے سوموار کی شام اچانک اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ حکومت نے سوموار کی شام مناما کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے فرمانروا اور امریکا دونوں نے مراکش کی حکومت کو مناما میں ہونے والی علاقائی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کے بعد رباط نے اپنا وفد مناما روانہ کرنے کا اعلان کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ مناما کانفرنس میں متعدد عرب ممالک، یورپی ممالک اور افریقی ملک شرکت کر رہے ہیں۔ اس لیے اس کانفرنس میں شرکت کرنے میں کوئی امر مانع نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناما کانفرنس میں شرکت کے باوجود مراکش فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل اور سنہ 1967ء سے پہلے کے آزاد فلسطینی علاقوں پر مشتمل خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔

مراکش مشرقی بیت المقدس کو نئی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے پر بھی بدستور قائم ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی