چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملائیشیا: عید ملن پارٹی میں ‘فلسطینی ۔ ملائیشین’ روایات کا حسین امتزاج

بدھ 26-جون-2019

ملائیشیا کی عوام کی جانب سے فلسطینی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے قابل تحسین مظاہر اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ ان مظاہر کا اظہار ہر سال عید الفطرکے موقع پر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کی مختلف تنظیموں کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس عید ملن پارٹی کے لیے ‘بیت المقدس اوپن’ کا عنوان دیا گیا جس میں فلسطینی خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

کوالالمپور میں ہونے والی اس منفرد عید ملن پارٹی میں ملائیشینن اور فلسطینی خاندانوں نے اجتماعی طور پر شرکت کی۔

منفرد عید ملن پارٹی میں فلسطینیوں‌ کے ہاں روایتی طور پر پسندیدہ پکوان جیسا کہ الحمص، التبولہ، المقلوبہ اور ورق العنب شامل تھے بھی پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر الکنافہ اور عید کیک بھی عید ملن پارٹی میں پیش کیے گئے۔

ڈاکٹر شریف ابو شمالہ نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں فلسطینی اور ملائیشین کارکنوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملائیشیا میں مقیم فلسطینیوں کے علاوہ دوسرے ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی