اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں غلطی سے چلنے والے میزائل دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی افسر اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ ‘واللا’ کے مطابق جمعرات کو جنوبی فلسطین کے انجینیرنگ کیمپ کے ملٹری کالج میں مشقوں کے دوران چلنے والے میزائل کے باعث متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی میزائل کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ فوجی مشقوں کے دوران پیش آیا۔
زخمی ہونے والے فوجیوں کو بئر سبع کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔