قابض صہیونی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف آج ہفتے کو وحشیانہ کریک ڈائون میں کم سے کم 19 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کےکریک ڈائوں میں حراست میں لیے گئے بیشتر فلسطینیوں کا تعلق وسطی القدس کے عیسویہ قصبے سے ہے۔ قابض فوج نے شہید فلسطینی محمد سمیر عبید کے اہل خانہ کے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت علی سفیان عبید، ،محمد، محمد مروان عبيد، عزيز غسان عليان، عزيز عمار عليان، عمر مروان عبيد، محمد فارس عليان، محمد سميح عليان، يوسف فريد عبيد، محمود عبد الله داري، وسيم إياد داري، أحمد هيثم محمود، وسيم نايف عبيد ان کی اہلیہ اورطارق مروان عبيد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے بیت المقدس کی مختلف کالونیوں میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف غیرمسبوق کریک ڈائون اور پرتشدد حربوں کا استعمال شروع کیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور 50 کو زخمی کردیا گیا ہے۔
تشدد کا سلسلہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کےہاتھوں ایک بیس سالہ فلسطینی محمد سمیر عبید کی وحشیانہ شہادت کےبعد اس وقت شروع ہوا جب فلسطینی شہریوںنے بے گناہ نوجوان کوبےدردی سے شہید کیے جانے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔