اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچ گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ایران کے دورے میں شامل وقد میں حماس کے بیرون ملک امور کے انچارج ماہر صلاح، سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، زھار جبارین، حسام بدران، اسامہ حمدان، اسماعیل رضوان اور خالد القدومی شامل ہیں۔ حماس کا وفد ایران میں اپنے دورے کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
کل ہفتے کو حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا تھا کہ جماعت کا ایک وفد ایران کے دورے پر تہران روانہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت کا دورہ ایران اہمیت کا حامل ہے اور اس کے مثبت اور اہم نتائج سامنے آئیں گے۔