اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے 48 شہریوں نے صہیونی عقوبت خانے ‘رامون’ میں پابند سلاسل اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ریڈ کراس‘‘ کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے میڈیا کو بتایا کہ سوموار کو غزہ کی پٹی کے 48 شہریوں کو رامون جیل میں اپنے 25 رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ ملاقاتیوں میں بڑی عمر کے شہریوں کے ساتھ ساتھ 18 بچے بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
رامون جیل 2006ء میں بنائی گئی تھی۔اس میں 250 فلسطینیوں کو دو الگ الگ حصوں میں رکھا گیا ہے۔