دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 23 فلسطینی گرفتار

بدھ 24-جولائی-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض قومی مزاحمتی تنظیموں کے حامی کارکن اور اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہنے والے فلسطینی شامل ہیں۔ انہیں تفتیش کے لیے حراستی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے القدس اور غرب اردن میں گھرگھر تلاشی کے دوران دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں‌ میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ قابض فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون روز کا معمول بن چکا ہے۔ قابض فوج دن رات فلسطینی شہروں میں گھس کر بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لے انہیں عقوبت خانوں میں ڈال دیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی