چهارشنبه 30/آوریل/2025

فوجی پریڈ کے دوران زخمی ہونے والا القسام کارکن شہید

جمعہ 26-جولائی-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فوجی پریڈ کے دوران حادثے کےنتیجے میں زخمی ہونے والا القسام بریگیڈ‌ کا فیلڈ کمانڈر ابراہیم ابو دقہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک کارکن عسکری پریڈ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

القسام بریگیڈ نے شہید فیلڈکمانڈر ابراہیم ابو دقہ کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ابراہیم ابو دقہ ماہ جون میں مشرقی غزہ میں ہونےوالی ایک پریڈ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی