اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق میکسیکو میں فائرنگ کے واقعے میں دواسرائیلی ہلاک ہوگئے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کےمطابق فائرنگ کا واقعہ میکسیکو سٹی میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی میکسیکو شہرکے ایک ہوٹل میں موجود تھے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلیوں پر فائرنگ کے شبے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
میکسیکو کے داخلی سلامتی کے وزیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دونوں اسرائیلیوں کو ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 33 سالہ ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔