چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان یونس آپریشن کی ناکامی صہیونی عسکری قیادت کے اعصاب پر سوار

پیر 29-جولائی-2019

گذشتہ برس نومبر میں اسرائیلی فوج کی ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گھس کر خان یونس کے مقام پر ایک کمانڈو کارروائی کی مگر اس کارروائی میں صہیونی فوج کو جس شرمناک ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا اس نے کئی گذر جانے کے بعد بھی صہیونی عسکری قیادت کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔

اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ’واللا’ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس آپریشن میں ناکامی نے صہیونی آرمی چیف جنرل آوی کوحاوی کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔ اسرائیلی تجزیہ نگار اور امیر اورن کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے ناکام فوجی آپریشن کے اثرات بھی تک صہیونی ریاست کی فوجی قیادت کے اعصاب پرسوارہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنرل آوی کوحافی ابھی تک خان یونس آپریشن کے اعصابی دبائو سے باہر نہیں آسکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اسرائیلی آرمی چیف جنرل کوحاوی ہرمجلس میں خان یونس آپریشن میں ناکامی کا رونا روتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 12 نومبرکوغزہ کی پٹی میں ایک فوجی کارروائی کے دوران القسام بریگیڈ کے 7 ارکان شہید جب کہ اسرائیلی فوج کا آپریشنل کمانڈر سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی