اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے کہا ہےکہ لبنان میں وزیر برائے لیبر کمیل ابو سلیمان کی طرف سےجاری پناہ گزینوں کو غیرملکی اور غیرقانونی لیبر قرار دینےکا قانون نسل پرستانہ اور ناقابل قبول ہے۔ حماس لبنانی حکومت سے اس حوالے سے خصوصی آرڈر جاری کرنے کی منتظرہے جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انصاف فراہم کیاجاسکے۔
حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے رکن علی برکہ نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج فطر رد عمل ہے۔ فلسطینی پناہ گزین اپنا حق مانگتے اورانصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو غیرقانونی لیبر قرار دینا ظلم ہے۔
علی برکہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزین لبنان میں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کےمعاشی حقوق فراہم نہیں کردیےجاتے۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ہم لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کو انصاف کی فراہمی کےلیے خصوصی حکم جاری کرنےکے منتظر ہیں۔ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے فلسطینی پناہ گزینوں کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا تھا۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں۔