اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے اردن کے ایک سرکردہ سیاسی رہ اور قومی رہ نما ڈاکٹر موسیٰ توفیق الاقطم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر توفیق الاقطم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا برسوں میں پرنہیں ہوسے گا۔
ڈاکٹر توفیق الاقطم کی عمر 67 سال تھی۔
بیان میں ڈاکٹر الاقطم کی خدمت کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دین، جہاد اور ملک قوم وملت کے لیے ڈاکٹر الاقطم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر توفیق الاقطم نے آزادی، عوامی بیداری اور شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ الاقطم ان رہ نمائوں میں شامل تھے جنہیں اسرائیل نے مرج الزھور بے دخل کردیا تھا۔