اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر رواں ہفتے شروع کی گئی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں غزہ کی سرحد پرتعینات بریگیڈ کے اہلکار حصہ لے رہے تھے۔عسقلان شہر اور یہودی کالونیوں میں ہونے والی یہ مشقیں 4 دن تک جاری رہنے کے بعد کل بُدھ کواختتام پذیر ہوئیں۔
عبرانی ویب سائیٹ ‘0440’ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران فوجی گاڑیوں، ہیلی کاپٹروں، لڑکا طیاروں اور ڈرون طیاروں کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد فوج کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا اور آرمی چیف کی ہدایت پر غزہ کی سرحد پر سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
فوج کا کہنا ہےکہ غزہ کی سرحد پرہونے والی مشقیں سال 2019ء کے شیڈول کا حصہ ہیں۔