شنبه 10/می/2025

غزہ میں جھڑپ کے دوران فلسطینی شہید، تین اسرائیلی فوجی زخمی

جمعرات 1-اگست-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر ایک جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری شہید اور تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح خان یونس شہر میں ایک فلسطینی سرحدی سیکیورٹی باڑ عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس نے سرحد پرتعینات فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین فوجی زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر دوسرے فوجیوں نے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہےکہ زخمی ہونے والے افسر کو درمیانے درجے کے زخم آئے جب کہ دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں اسلام تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک مرکز پر ٹینکوں سےگولہ باری کی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر مارا جانے والا فلسطینی حماس کے عسکری ونگ کا رکن ہے۔ وہ کلاشنکوف اور دستی بموں سے لیس تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی