جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم فوجیوں میں کینسر پھیلانے کا موجب؟

منگل 6-اگست-2019

اسرائیل کے ایک سینیر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب کردہ اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم سے وابستہ دسیوں فوجی کینسر کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی صحافی ‘آدم شاویر’ نے عبرانی ٹی وی چینل 13 کے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک خبر پرتبصرے میں لکھا کہ آئرن ڈوم فوجیوں میں کینسر کا موجب بن رہا ہے۔ان کا کہناہےکہ اب تک 30 فوجیوں میں کینسر کی تشخیص کی جا چکی ہے اور یہ سب آئرم ڈوم سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ طبی طور پر اس امر کی تحقیقات کی جائیں کہ آیا آئرن ڈوم کا کینسر کے مرض کے ساتھ کیا تعلق ہے؟۔

خیال رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیل کا ایک دفاعی نظام ہے جو کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں اور میزائلوں کے دفاع کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی