یکشنبه 17/نوامبر/2024

الخلیل: فلسطینیوں کے مکانات اور کارخانوں کی مسماری کا اسرائیلی حکم

جمعہ 9-اگست-2019

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت عوا کے مقام پر فلسطینیوں کے چار مکانات اور ایک کارخانے کو مسماری کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت عوا بلدیہ کے فلسطینی میئر عبدالکریم مسالمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو خلہ الفول کےمقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ یہ مکانات علی احمد علی السویطی، ثائر عبدالھادی ابو غالیہ، حسن احمد عبدالفتاح السویطی اور محمد عارف موسیٰ السویطی کی ملکیت ہیں۔ جب کہ قابض فوج نے ایک کارخانے کو بھی مسمار کرنے کا حکم دیا ہے جو وسام عبدالعزیز السویطی کی ملکیت بتایا گیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مکانات اور کارخانہ غیرقانونی طورپر قائم کیے گئے ہیں۔

عبدالکریم مسالمہ نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی