شنبه 16/نوامبر/2024

سات چیزیں جو پیشاب کا رنگ بدل دیتی ہیں!

پیر 12-اگست-2019

ہمارے کھانے کی عادات ہمارے نظام انہضام اور پیشاب کے رنگ پربھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جب آپ کے پیشاب کا رنگ تبدیل ہونےلگے تو معالجین سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کے عارضے سے بچا جاسکے۔

پیشاب دراصل فالتو پانی اور گردوں میں جمع ہونے والے فالتو مادے پرمشتمل ایک سیال مادہ ہے۔ عموما اس کا رنگ زردی مائل سفید ہوتا یا گاڑھا سفید ہوتا ہے۔

بعض اشیاء انسانی پیشاب کا رنگ تبدیل کردیتی ہیں، ان میں بعض ایسی ہیں جو پیشاب کے رنگ پرعارضی طورپر اثر انداز ہوتی ہیں اور بعض طویل مدت اثرات ڈالتی ہیں۔ اس نوعیت کے اثرات صحت کے مسائل پیدا کرتےہیں۔

بعض اشیاء کھانے کے رنگ کے ساتھ اس کی بو کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ سرخ توت پیشاب کا رنگ سرخ کردیتے ہیں۔ کثرت کے ساتھ گاجر کھانے سے پیشاب کا رنگ نارنجی ہوجاتا ہے۔

جڑی بوٹیاں زیادہ استعمال کرنے سے پیشاب کا رنگ گہرا مٹیالا ہوسکتا ہے۔ بعض مصنوعی رنگ بھی پیشاب کا رنگ تبدیل کردیتے ہیں۔ پیشاب کےرنگ میں مذکورہ اشیا کی وجہ سے ہونےوالی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

بعض وٹامن بھی رنگ تبدیل کرنےکا موجب بنتے ہیں۔’وٹا من سی’ کے استعمال سے پیشاب کا رنگ نارنجی ہوجاتا ہے، وٹامن بی سے پیشاب کا رنگ سبز ہوتا ہے۔

اگر جسم میں خشکی زیادہ تو پیشاب کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔ اگرپیشاب میں خون آنے لگےتوپہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ پیشاب میں خون جسم کے اندر کسی بھی قسم کی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی