اسرائیلی قابضفوج نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائی میں14 فوجی زخمی ہوئے۔
اسرائیلیبراڈکاسٹنگ کارپوریشن نے قابض فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں اس نے کہا کہ”جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 3703 افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں1878 افسران اور فوجی زمینی آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے‘‘۔
قابض فوج نے مزیدکہا کہ "غزہ کی لڑائی میں زخمی ہونے کے بعد 254 افسران اور فوجی اب بھی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 32 کو شدید زخم آئے ہیں”۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔