شنبه 16/نوامبر/2024

‘سنچری ڈیل’ کا انحصار اسرائیل میں سیاسی تبدیلیوں پرہے:گرین بیلٹ

بدھ 14-اگست-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا ‘صدی کی ڈیل’ کے منصوبے کا سیاسی پروگرام اسرائیل میں کنیسٹ کےانتخابات سے پہلے کیاجائے گا یا بعد میں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں جیسن گرین بیلٹ نے کہا کہ امریکی صدر کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر کے جولائی کے آخر میں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران امریکی امن منصوبے کے سیاسی پروگرام کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کے سیاسی پروگرام کو پیش کرنے کا انحصار اسرائیل میں جاری داخلی تبدیلیوں سے ہے۔ اگر اسرائیل میں حالات سازگار ہوئے اور اسرائیلی حکومت نے تعاون کا یقین دلایا تو صدی کی ڈیل کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

گرین بیلٹ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ صدر محمود عباس کو ہٹانے یا فلسطینی اتھارٹی کی قیادت تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی فلسطینی اتھارٹی جلد ہی مذاکرات کی میز پرواپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ۔ اسرائیل کشمکش صرف دو طرفہ مذاکرات ہی سے ختم ہوسکتی ہے۔ امریکا، یورپی یونین، اقوام متحدہ یا دنیا کی کوئی دوسری قوت سے حل نہیں کرسکتی۔

خیال رہےکہ امریکا نے مئی میں مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے کے اقتصادی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت فلسطینیوں اور اس کے پڑوسی ملکوں کے لیے 50 ارب ڈالر کے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی