جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس اسحاق رابین کی نواسی سے ملاقات، حماس کی مذمت

جمعرات 15-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے صدر محمود عباس کی رام اللہ میں سابق اسرائیلی وزیراعظم آنجہانی اسحاق رابین سے کی نواسی سے ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے دشمن اور قاتل سابق صہیونی لیڈر کی نواسی سے ملاقات فلسطینی شہداء کے خون کی توہین اور اسوائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کا اسرائیلی خاتون سے ملاقات فلسطینی شہداء اور تحریک آزادی کی توہین، شہداء کے جذبات کو مشتعل کرنے اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ دوستی کے قیام کی مجرمانہ کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس آئے روز صہیونی لیڈروں کے ساتھ مشکوک ملاقاتیں جاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی دشمن کے ساتھ امن بقائے باہمی کے فارمولے پرعمل درآمد کا کوئی جواز نہیں۔ صدرمحمود عباس اسرائیلی سیاسی لیڈروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کی کوشش کرکے  اسرائیل کے ساتھ دوستی کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 13 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ڈیموکریٹیک کیمپ نامی جماعت کی رہ نما اور سابق وزیراعظم اسحاق رابین کی نواسی نے رام اللہ میں ایک وفد کے ہمراہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کی اجازت سابق وزیراعظم ایہود باراک کی طرف سے دی گئی تھی۔ ملاقات کرنے والے گروپ میں کنیسٹ کی رکن عیساوی فریج اور اسحاق رابین کی نواسی نوروا روثمان شامل تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی