اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو کل سوموار کی شام یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں یوکرائن کے صدر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے یوکرائن صدر پرزوردیا کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں۔
خیال رہے کہ یوکرائن کے صدر ولادی میر زلانسکی چھ ماہ قبل ہی صدر منتخب ہیں۔ نیتن یاھو اور زلانسکی کے درمیان ایک قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں یہودی ہیں۔
اسرائیلی اخبار’یسرائیل ھیوم’ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اور زلانسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم سمجھوتوں کی منظوری متوقع ہے۔ دونوں سربراہان زراعت، سیاحت، پنشن اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے سمجھوتوں پردستخط کریں گے۔
ملاقات سے قبل اسرائیلی اخبار نے لکھا تھا کہ نیتن یاھو یوکرائنی صدر سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کریں گے۔