جمعه 15/نوامبر/2024

الاقصیٰ ہسپتال میں زخمیوں کے داخلے اور علاج کی گنجائش ختم

بدھ 5-جون-2024

فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے کہ "غزہ شہر کے جنوب میں واقع دیر البلح گورنری میں شہدائےالاقصیٰ ہسپتال واحد طبی مرکز ہے جو اس وقت تقریباً 10 لاکھ افراد کو صحت کی خدماتفراہم کرتا ہے”۔

وزارت صحت کی طرفسے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ "شہدائے الاقصیٰ ہسپتال میں سامان اور عملے کی نمایاں کمی کی وجہ سے نئےزخمیوں کو وصول کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاسنہ تو عملہ ہے ، نہ ادویات اورنہ ہی ہسپتال میں مزید زخمیوں کے لیے بستر موجود ہیں‘‘۔

بیان میں کہا گیاکہ شہدائے الاقصیٰ ہسپتال کی طبی صلاحیت مزید شہداء اور زخمیوں کو وصول کرنے کےقابل نہیں ہے

اس نے ورلڈ ہیلتھآرگنائزیشن اور تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہدائے الاقصی ہسپتالمیں صحت کی سنگین صورتحال کا جائزہ لیں اور طبی عملے کی مدد کریں”۔

مختصر لنک:

کاپی