اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ عراق میں ایرانی تنصیبات پر کی گئی بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے دورے کے دوران نیتن یاھو نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو کہیں بھی پناہ حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے خلاف ہر اس جگہ جائیں گے جہاں ضرور محسوس کریں گے۔ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور ہم ایرانیوں کو کسی جگہ بھی اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
خیال رہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے عراق میں متعدد بار ایرانی مراکز پر بمباری کی ہے۔ تاہم اسرائیل نے سرکاری سطح پران حملوں کی تصدیق یاتردید نہیں کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل نے عراق میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔