اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سرکردہ رہ نما کو دو سال کے بعد رہا کر دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما الشیخ عبدالباسط الحاج کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ انہیں کل منگل کو جیل سے رہا کیا گیا۔
انہیں اسرائیلی فوج نے 24 اگست 2017ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ وہ مسلسل دو عشروں سے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں مگر بار بار کی گرفتاریاں ان کی تعلیم میں رکاوٹ رہی ہیں۔ وہ مجموعی طورپر 14 سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔