شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی نے پانی بھی ترک کردیا

جمعہ 23-اگست-2019

اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید بھوک ہڑتالی فلسیطنی اور اسلامی جہاد کے رہ نما طارق قعدان نے بہ طور احتجاج پانی پینا بھی چھوڑ دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے طارق قعدان کئی روز سے بھوک ہڑتال پرہیں اور انہیں نے اب پانی پینا بھی  چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہےکہ 46 سالہ طارق قعدان نے 15 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قعدان نے پندرہ دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

خیال رہے کہ طارق قعدان کو اسرائیلی فوج نے فروری میں حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کئی بار حراست میں لیے گئے تھے اور 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی