چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس نے پیراگوائے کے دہشت گردی کے الزامات مسترد کر دیے

جمعہ 23-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے لاطینی امریکا کے ملک پیراگوائے میں گذشتہ ہفتے جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو بے بنیاد، من گھڑت اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پیراگوائے نے القاعدہ، حزب اللہ، داعش اور حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنئے کا فیصلہ کیا تھا۔

‘حماس’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیراگوائےکی طرف سے جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کا اقدام اسرائیلی مظالم کی طرف داری کے مترادف ہے اور جماعت اسے کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ بیان میں پیراگوائے پر زور دیا ہے کہ وہ  حماس کو دہشت گرد قراردینے کا فیصلہ واپس لے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو ‘داعش’ اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنا قطعا نا مناسب ہے۔ حماس فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ حماس معصوم لوگوں کے قتل عام میں ملوث نہیں۔ پیراگوائے نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اسرائیل اور امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلسطینی قوم پیراگوائے کے اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی