فلسطینی ایمبولینس کے عملے نے غزہ کی پٹی کے شمال مشرق میں اسرائیلی سرحدی باڑ کے قریب سرحدی علاقے سے زخمی فلسطینی شہری کو نکالا۔
وزارت صحت کے مطابق ایک نوجوان سرحدی علاقے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا اور اسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو زخمی کیا جنہوں نے ان پر شمالی غزہ کی سرحد سے دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم انکا کوئی بھی فوجی ذخمی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مسلح شخص سرحد کی جانب آیا اور موقع پر پہنچنے والے فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے بعد میں واقع کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں ایک فلسطینی آدمی کو دکھایا گیا ہے جس نے فوجی لباس زیب تن کررکھا تھا اور لانچر سے سرحد کی جانب دستی بم فائر کر رہا تھا۔