اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی پر تازہ بربریت کے دوران مزید 81 فلسطینیوں کو شہید اور 223 کو زخمی کردیا ہے۔
وزارت صحت کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاب فوج نے 8 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں مزید81 شہری شہید اور 223 زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد غزہ پر قابض فوج کی جارحیتمیں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار 984 ہو گئی۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
انہوں نے غزہ کیجنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دیے گئےلنککے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈکے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔